| کوڈ: 313526 | تاریخ: 2012/05/07 - 18:33 | مآخذ: urdutv | print |
پاکستان کے بارے ميں امريکي دعوي |
ابنا: امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن نے ہندوستاني ٹي وي چينل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حافظ سعيد کے خلاف واشنگٹن اور نئي دہلي کي خواہشات کے مطابق ضروري کاروائي نہيں کي - امريکي وزير خارجہ نے اسي طرح يہ بھي دعوي کيا کہ القاعدہ کے موجودہ سرغنہ ايمن الظواہري پاکستان ميں ہي موجود ہيں انہوں نے کہا کہ امريکا سمجھتا ہے کہ ايمن الظواہري پاکستان کے ہي اندر کسي علاقے ميں روپوش ہے.
اس سے پہلے امريکا نے کالعدم تنظيم لشکر طيبہ کے سابق سربراہ حافظ سعيد کي گرفتاري کے لئے ايک کروڑ ڈالر کے انعام کا بھي اعلان کيا تھا.
دوسري طرف ہندوستان کي حکومت بھي ممبئي ميں دہشتگردانہ حملے کے سلسلےميں حافظ سعيد کے خلاف کاروائي کرنے کے لئے پاکستان سے مطالبہ کررہي ہے ہندوستان کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ايسے ٹھوس ثبوت ہيں کہ ممبئي دہشتگردانہ حملوں کي سرپرستي حافظ سعيد نے ہي کي تھي جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے اس سلسلے ميں کوئي ٹھوس ثبوت فراہم نہيں کيا ہے -
.......
/169