| کوڈ: 314019 | تاریخ: 2012/05/09 - 19:26 | مآخذ: ریڈیوتھران | print |
ابنا: انہوں نے تہران اجلاس کو نہایت اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کی اہمیت یوں بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ اقوام متحدہ کے بعد دوسری سب سے بڑی عالمی تنظیم کا اجلاس ہے جس کی میزبانی تہران کرے گا۔انہوں نے کہا کہ شرم الشیخ میں ناوابستہ تحریک کے وزراۓ خارجہ کا اجلاس تہران اجلاس کی تیاری کے لئے ہے جو اگست میں منعقد ہوگا۔ وزیرخارجہ علی اکبر صالحی شرم الشیخ میں ناوابستہ تحریک کے وزراۓ خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے مصر گئے ہیں۔
اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے آج تہران اور انقرہ کے درمیان تاریخی اور تمدنی مسائل پر گفتگو کی نشست کو پیغام بھیجا۔ جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ایرانی اور ترک علماء اور دانشوروں نیز سربرآوردہ شخصیات کو کھلے دل و دماغ کے ساتھ ایک دوسرے سے گفتگو کرنی چاہیے تا کہ فکری بالیدگي کے ساتھ ساتھ ہمہ گير تخلیقی صلاحیتیں بارور ہوں۔ یہ نشست ایران اور ترکی کے نائب وزراۓ خارجہ اور دونوں ملکوں کے علماء اور دانشوروں کی شرکت سے تہران میں ہورہا ہے۔
.......
/169