امريکہ کے ساتھ تعلقات کشيدہ ہيں، گيلاني کا اعتراف
کوڈ: 314460 تاریخ: 2012/05/11 - 19:58مآخذ: urdutvprint

امريکہ کے ساتھ تعلقات کشيدہ ہيں، گيلاني کا اعتراف

پاکستان کے وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے اسلام آباد واشنگٹن تعلقات ميں بہتري نہ آنے کا اعتراف کيا ہے- 

 امريکہ کے ساتھ تعلقات کشيدہ ہيں، گيلاني کا اعتراف
ابنا: لندن ميں برطانوي ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے پاکستان کے وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے کہا کہ امريکہ نے نيٹو کے فضائي حملے ميں چوبيس پاکستاني فوجيوں کي ہلاکت پر تاحال معافي نہيں مانگي ہے- برطانوي اخبار کے مطابق يوسف رضا گيلاني نے کہا کہ اسلام آباد واشنگٹن تعلقات ميں کشيدگي بدستور برقرار ہے اور تاحال اس ميں کوئي بہتري نہيں آئي ہے- 

انہوں نے امريکي حکام کے ان دعووں کو ايک بار پھر مسترد کرديا کہ پاکستاني فوج کے کچھ عناصر کو  القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کي موجودگي کا علم تھا- يوسف رضا گيلاني نے ايمن الظواہري اور ملا عمر کي پاکستان ميں  موجودگي کے بارے ميں لاعلمي ظاہرکي اور يہ بات زور ديکر کہ اگر امريکہ کے پاس موثق معلومات ہيں تو وہ پاکستان کو فراہم کي جائيں- انہوں نے دوٹوک الفاظ ميں کہا کہ امريکہ نے افغانستان سے سويت يونين کے انخلا کے بعد پاکستان کو تنہا چھوڑديا تھا- 

پاکستان کے وزيراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان ميں دو عشروں سے جاري جنگ کے نتيجے ميں ان کے ملک کو سب سے زيادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے--
.......
/169
 




ایمیل:
نام:
پیغام:
سیکورٹی کوڈ
erfan
ABNA World Service
Englishالعربية
Françaisاردو
Españolفارسی
Русский中文
DeutschTürkçe
Azeri (cyr) Azeri (ltin)
Melayu Indonesia
বাংলা हिन्दी
Swahili Myanmar
BosanskiABP sites
  تازہ ترین عناوین