کراچی میں پائیدار اور دیرپا قیام امن کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کئے جائیں
کوڈ: 312921 تاریخ: 2012/05/04 - 13:30مآخذ: اسلام ٹائمزprint

علامہ ساجد نقوی
کراچی میں پائیدار اور دیرپا قیام امن کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کئے جائیں

علامہ ساجد نقوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں امن نام کی کوئی چیز نہیں ہے، حالیہ حالات سے لگتا ہے کراچی میں ریاست کے اندر ریاست بنی ہوئی ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت نے پاکستانی عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ 

 کراچی میں پائیدار اور دیرپا قیام امن کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کئے جائیں
ابنا:  ملک میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت نے پاکستانی عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے کراچی میں بدامنی کا اثر پورے پاکستان پر پڑتا ہے۔ معیشت کیلئے کراچی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ہر طرح سے اہمیت کے حامل شہر کو پرامن بنانے کیلئے سکیورٹی فورسز کے علاوہ عام شہریوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس شہر کو پرامن رکھنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کافی عرصے سے کراچی میں امن نام کی کوئی چیز نہیں ہے حالیہ حالات سے لگتا ہے کراچی میں ریاست کے اندر ریاست بنی ہوئی ہے۔ جہاں شرپسند اپنی کارروائی کر کے کوئی خوف خطر محسوس کئے بغیر سکون سے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا قانون کو چیلنج کرنے والے ایسے گروہ فوری طور پر وجود میں نہیں آتے، ایک وقت درکار ہوتا ہے۔ ایسے گروہوں کا وجود میں آنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے۔ گروہ اتنے مضبوط ہوتے ہیں کہ وہ ریاست کے قانون کو ہر جگہ چیلنج کرتے پھرتے ہیں اور معصوم بے گناہ شہریوں کی جان لیتے ہیں۔ ایسے گروہوں اور شرپسندوں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کو چاہیے کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پائیدار اور دیرپا امن قائم کیلئے سنجیدگی سے عملی اقدامات کریں۔
.......
/169

 




ایمیل:
نام:
پیغام:
سیکورٹی کوڈ
erfan
ABNA World Service
Englishالعربية
Françaisاردو
Españolفارسی
Русский中文
DeutschTürkçe
Azeri (cyr) Azeri (ltin)
Melayu Indonesia
বাংলা हिन्दी
Swahili Myanmar
BosanskiABP sites
  تازہ ترین عناوین