ابنا: وزارت دفاع کے سامنے عوامی مظاہرے اور عوام سے فوج اور پولیس کی جھڑپوں کے بعد کرفیو لگایاگيا ہے۔ مصر کی فوج العباسیہ اسکوائر کے اطراف تعینات ہوچکی ہے اور اسکوائر کو ملانے والے تمام راستے بند کردئے گئے ہیں۔
ادھر الجزیرہ چینل نے رپورٹ دی ہے کہ گذشتہ روز قاہرہ میں پولیس اور فوج کے تشدد میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک سو ستر سے بڑھ چکی ہے۔
مصری عوام کا کہنا ہے کہ اعلی فوجی کونسل انقلاب کے اھداف کے خلاف عمل کررہی ہے ۔ مصری عوام مظاہرے کرکے فوجی کونسل کے استعفی اور اس کی جگہ صدارتی کونسل کے قیام کا مطالبہ کررہے ہیں۔
.......
/169